ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

6 سالہ بچی کے ساتھ گھریلو ملازم کی مبینہ زیادتی،ملزم گرفتار

6 سالہ بچی کے ساتھ گھریلو ملازم کی مبینہ زیادتی،ملزم گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کراچی میں ڈیفنس میں 6 سالہ بچی کے ساتھ اسکے گھریلو ملازم کی مبینہ زیادتی کا واقعہ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 7 میں 6 سالہ بچی کے ساتھ اس کے گھریلو ملازم کی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت بچی اور گھریلو ملازم گھر پر موجود تھے جبکہ بچی کے والدین گھر سے باہر کسی کام سے گئے تھے، گھریلو ملازم بچی کے والدین کی غیر موجودگی میں بچی سے زیادتی کر کے فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والدین گھر پہنچے تو   بچی کی حالت دیکھ کر واقعے کی رپورٹ کیلئے فوری طور پر تھانے پہنچے، واقعے کی اطلاع پا کر درخشاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زیادتی میں ملوث ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کو میڈیکل چیک اپ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer