ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیٹی کا اہم بیان سامنے آگیا

Abdul Qadeer Khan daughter
کیپشن: Abdul Qadeer Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی ڈاکٹر دینہ نے کہا ہے کہ میرے والد کو جو  مقام ملنا چاہیے تھا وہ نہیں دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی ہائی کورٹ بار میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لیے تعزیتی ریفرنس ہوا جس میں قرآن خوانی ہوئی۔ مشیر وزیراعظم ڈاکٹر بابر اعوان اور ڈاکٹر عبدالقدیر  کی صاحبزادی دینہ خان نے بھی ریفرنس میں شرکت کی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحب زادی ڈاکٹر دینہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بار کے تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں کہ یہ پروگرام منعقد کیا۔

 ڈاکٹر دینہ خطاب کے دوران  آبدیدہ ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ میری فیملی کے لیے یہ وقت بہت مشکل ہے، میرے والد کو جو  مقام ملنا چاہیے تھا وہ نہیں دیا گیا، امید ہے کہ آنے والے وقت میں میرے والد کے کام کو سراہا جائے گا۔میرے والد کراچی میں زیر علاج تھے تو لوگ ان کے لیے پھول لیکر آتے تھے، میں تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں کہ میرے والد کو اتنی عزت بخشی۔

صدر راولپنڈی ہائی کورٹ بار سردار عبدالرازق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایٹمی طاقت کے بانی ہیں، انہوں نے ایسے وقت پاکستان کے ایٹمی پروگرام میں حصہ ڈالا جب پاکستان مشکلات میں تھا، ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا سکتے ہیں جس پر ذوالفقار علی بھٹو نے انہیں ویلکم کیا۔ضیاء الحق نے اندرا گاندھی سے کہا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی طرف دیکھا تو ہمارے پاس ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہیں۔بابر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر قدیر اور ان کے بچے اس ملک کے محسن ہیں، وزیراعظم عمران خان سے بات کرکے اسلام آباد کی اہم جگہ کا نام ڈاکٹر قدیر کے نام پر رکھیں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر