ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصباح الحق کے مستعفی ہوتے ہی سلیکشن پالیسی بھی تبدیل

 مصباح الحق کے مستعفی ہوتے ہی سلیکشن پالیسی بھی تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) مصباح الحق کے بطور چیف سلیکٹر مستعفی ہونے کے بعد  پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کے بطور چیف سلیکٹر مستعفی ہونے پر بورڈ نے صوبائی کوچز پر مشتمل سلیکشن کمیٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئےنئی سلیکشن کمیٹی بنانے پر غور شروع کردیا ہے، نئی سلیکشن کمیٹی چار سے پانچ اراکین پر مشتمل ہوگی۔
ذرائع کے مطابق محمد اکرم ، معین خان ، راشدلطیف نئے چیف سلیکٹر کے عہدے کے امیدوار ہیں ،محمد اکرم کو پی ایس ایل فرنچائز کی حمایت حاصل ہے جبکہ محمد اکرم چیف ایگزیکٹیو کے قریبی دوستوں میں بھی شمارہوتے ہیں ۔ واضح رہے کہ محمد اکرم برطانوی شہریت کے حامل ہیں۔ 
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ، مصباح الحق کے پاس قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کاعہدہ تھا ، مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے دوہری ذمہ داری نبھانا مشکل ہو جاتا تھا جس کے باعث چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پوری توجہ کوچنگ پر مرکز کر سکوں اور 30 نومبر تک بطور چیف سلیکٹر کام کروں گا جس کے بعد صرف بطور ہیڈ کوچ کام کرتا رہوں گا جبکہ نیا چیف سلیکٹر یکم دسمبر سے ذمہ داریاں سنبھالے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer