وہ عادات جو انسان کو جلد موت کی وادی میں لے جاسکتی ہیں

وہ عادات جو انسان کو جلد موت کی وادی میں لے جاسکتی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہم جانے انجانے میں بہت سی ایسی چیزوں کو  اپنی عادات میں شامل کر لیتے ہیں جو ہمارے لیے نہایت خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں لیکن ہمیں تب تک ان بری عادات کا علم نہیں ہوتا جب تک ہمیں کوئی تکلیف نہ پہنچ جائے،کیونکہ ہماری بہت سی عادات ہمارے لیے نقصان دہ ہوتی ہیں جو انسانی صحت کو بُری طرح متاثر کر سکتی ہیں ۔

آج کے دورمیں موبائل فون ہر شخص کی ضرورت بن چکا ہے لیکن کچھ لوگ ایسے ہیں جو موبائل فون کو محض ضرورت کے لیے نہیں بلکہ عادت کے طور پر استعمال کرتے ہیں جس سے وہ ٹیکس نیک سنڈروم نامی ایک بیماری  میں مبتلا ہو سکتے ہیں ۔مسلسل موبائل کے استعمال سے آپ کی گردن ایسی پوزیشن میں ہوتی جس سے آپکی گردن پر تناؤ پڑ سکتا ہےاور جسم کے باقی حصوں کوبھی تکلیف پہنچ سکتی ہے جبکہ حالت زیادہ بگڑنے پر سرجری کی بھی ضرورت ہوسکتی ہے۔

طویل عرصے کے لیے ایک ہی جگہ پر بیٹھے رہنا انسان کی موت کا باعث بن سکتا ہے ۔انسان کی اس عادت سے دل کی بیماری اورکینسر کے مرض کے امکانات بڑھ جاتے ہیں جبکہ 12 گھنٹے مسلسل بیٹھے رہنے سے انسان ذیابطیس جیسی بیماری کا شکار ہو سکتا ہے ، لہذا احتیات ضروری یے کیونکہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق جسمانی مشقت نہ کرنا دنیا بھر میں اموات کی چوتھی سب سےبڑی وجہ کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ بھی ہے۔

ناشتہ دن کی سب سے اہم غذا میں سے ایک ہے جس کو ترک کرنے سے خطرناک نتائج رونما ہو سکتے ہیں ۔ناشتہ چھوڑنے سے انسان کے خون میں شکر کی تعداد بڑھ جاتی ہے اور وزن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے جبکہ انسان کا میٹابولزم بھی سست ہو جاتا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer