ایف بی آر میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی

ایف بی آر میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) ایف بی آر میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ،ان لینڈریونیو سروس میں گریڈ 17تا 20کے افسروں کےتقرروتبادلے،ڈاکٹر یاسمین فاطمہ کمشنر بے نامی زون ٹو ، عائشہ عمران بٹ کمشنر اپیلز تھری، ڈاکٹر محمد سرمد قریشی کو لارج ٹیکس پیئریونٹ میں کمشنر لیگل تعینات کردیا گیا۔

تفصیل کے مطابق ان لینڈریونیو سروس میں گریڈ 17تا 20کے افسروں کےتقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں،چیف ریفارمز اینڈ ماڈرنائزیشن ڈاکٹر یاسمین فاطمہ کو کمشنربےنامی زون ٹو تعینات کردیاگیاہے۔ڈائریکٹرلاءعائشہ عمران بٹ کاتبادلہ کرکےانہیں کمشنر اپیلز تھری تعینات کردیا گیاہے۔کمشنراپیلزتھری ڈاکٹرمحمدسرمدقریشی کا تبادلہ کرکےانہیں لارج ٹیکس پیئریونٹ میں کمشنرلیگل تعینات کردیا گیا ۔

چیف ایف بی آرفوزیہ فخرکا ہیڈکوارٹرسےلاہورتبادلہ کرکےکمشنراپیلز فور،ڈپٹی کمشنرافتخارمسعودخان کاکارپوریٹ ٹیکس آفس سے ایل ٹی یوتبادلہ کردیاگیاہے۔ڈپٹی کمشنرعمرزیب خان کاآٹو میٹک ایکسچینج آف انفارمیشن زون سےکارپوریٹ ٹیکس آفس ،ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف میو کاآٹو میٹک ایکسچینج آف انفارمیشن زون سےایل ٹی یوتبادلہ کردیاگیا۔کمشنر اپیلز فور محمد فرخ مجید کا تبادلہ کرکے کمشنر اپیلز فائیو جبکہ خالق فاروق میاں کو سی ٹی او میں کمشنر انفورسمنٹ ٹولاہور تعینات کیاگیاہے۔چیف ایف بی آرہیڈکوارٹر ڈاکٹرمحمدادریس کا اسلام آبادسےلاہورتبادلہ کرکےڈائریکٹرلالگادیاگیاہے۔

علاوہ ازیں ایڈیشنل کمشنر ایل ٹی یووقاص اسلم کالاہورسےساہیوال تبادلہ کرکےاوکاڑہ زون کاچارج دےدیاگیاہے۔سیکرٹری پالیسی ونگ آئی آروقاص احمدباجوہ کا بطورایڈیشنل کمشنرایل ٹی یولاہورمیں تبادلہ کردیاگیاہے۔ایڈیشنل کمشنرتنویراقبال کاسیالکوٹ سےلاہورتبادلہ کرکےانہیں سی ٹی او میں تعینات کیا گیا ہے۔سیکنڈ سیکرٹری پالیسی ونگ محمدنعمان انیس کابطورڈپٹی کمشنراےای اوآئی زون لاہورمیں تبادلہ کرنےکانوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer