آئی جی پنجاب نے 21 افسران کے تقرروتبادلے کردیئے

آئی جی پنجاب نے 21 افسران کے تقرروتبادلے کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے 21افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر اے ایس پی عبدالخلیق کو ایس ڈی پی او جڑانوالہ،ڈی ایس پی انور سعید طاہر کو ایس ڈی پی او کھرڑیانوالہ،اے ایس پی محمد شعیب مسعود کو ایس ڈی پی او صدر بہاولپور،اے ایس پی کامران حامد کو ایس ڈی پی او کینٹ راولپنڈی،اے ایس پی اکرام اللہ کو ایس ڈی پی او وزیر آباد،تقرری کی منتظراے ایس پی بشریٰ جمیل کوایس ڈی پی او سرور روڈ لاہور،اے ایس پی عبدالطیف ایس ڈی پی او مری،اے ایس پی عمارہ شیرازی کو ایس ڈی پی او حسن ابدال اورتقرری کے منتظراے ایس پی نوشیروان علی کو ایس ڈی پی او کامونکی تعینات کیا گیا.

اے ایس پی ابریز علی عباسی کو ایس ڈی پی اوکوٹ مومن سرگودھا،ایس ڈی پی او کوٹ مومن محمد عثمان کو ایس ڈی پی او سلانوالی، تقرری کے منتظراے ایس پی عمران خان کو ایس ڈی پی او،وارث خان راولپنڈی،وقار نثار کو ایس ڈی پی او سٹی جہلم،اے ایس پی سنگھار کو ایس ڈی پی او شجاع آباد،ایس ڈی پی او شجاع آبادخالد جاوید کو ایس ڈی پی او صدر وہاڑی،ڈی ایس پی احسان اللہ کو ایس ڈی پی او رینالہ خورداوکاڑہ،اے ایس پی آصف بہادر کو ایس ڈی پی او ماڈل ٹاؤن لاہور،ایس ڈی پی او ماڈل ٹاؤن لاہور محمد اعظم ایس ڈی پی چشتیاں،ایس ڈی پی او کینٹ محمد وقار عظیم اورایس ڈی پی او سٹی قصور احسان الہٰی کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔