ملک اشرف : نئے تعینات ہونیوالے ایس پی سکیورٹی لاہور ہائیکورٹ محمد خان بھٹی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے عدالتِ عالیہ کے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔
ایس پی محمد خان بھٹی کے دورے کے موقع پر ڈی ایس سکیورٹی لاہور ہائی کورٹ محمد طاہر بشیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دونوں افسران نے ہائی کورٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ لی۔محمد خان بھٹی نے جی پی او گیٹ، مسجد گیٹ اور دیگر داخلی و خارجی گیٹس کا خصوصی معائنہ کیا، جہاں انہوں نے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی، داخلی و خارجی نظام اور فزیکل سکیورٹی کے اقدامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔دورے کے دوران ایس پی محمد خان بھٹی نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ الرٹ رہ کر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔