شہباز علی: پی ایس ایل فرنچائز ٹیموں کی ویلیوایشن مکمل، پی سی بی نے فرنچائزز کو معاہدوں کی تجدید کی پیشکش بھیج دی۔
فرنچائزز کو مقررہ ڈیڈ لائن تک فیصلے سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی گئی، دو نئی فرنچائزز کی ممکنہ قیمت کی رپورٹ بھی پی سی بی کو موصول ہوگئی۔
دو نئی پی ایس ایل ٹیموں کی فروخت کا ٹینڈر جلد شروع ہوگا، نئے شہروں میں حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت ،راولپنڈی شامل کئے گئے ہیں۔
پی سی بی نے منصفانہ اور شفاف تعلقات برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔