ملک کے کن حصوں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

rain
کیپشن: rain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملک کے مختلف حصوں میں  گرج چمک کے  ساتھ بارش جبکہ  پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

آج رات کے موسم کی صورتحال

   محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کے  خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، شمال مشرقی و جنوبی پنجاب  ،گلگت بلتستان  اور کشمیر میں  تیزہواؤں اور گرج چمک کے  ساتھ بارش جبکہ  پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے اور 

ملک کے  دیگرعلاقوں میں موسم خشک  رہے گا۔
 منگل کے روز موسم کی صورتحال

     محکمہ موسمیات  کا مزید کہنا ہے کہ  کل  اسلام آباد،  گلگت بلتستان ،بلوچستان، سندھ،کشمیراور  خیبرپختونخوا کے  بیشتر اضلاع میں    اور  میں موسم سرد اور خشک رہے گا اورصبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے ۔

 صبح کے اوقات میں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، نارووال، اوکاڑہ،فیصل آباد،  میاں چنوں، بہاولپور ،ملتان،  سکھر اور گردو نواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے ۔