ویب ڈیسک:گزشتہ روز کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کے بعد کی جانے والی پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے آئی پی ایل سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا ہم نے بیٹنگ میں 20 رنز کم اسکور کیے لیکن بولرز نے اچھی فائٹ کی، اگر شاہین انجرڈ نہ ہوتے تو میچ کا نتیجہ بدل سکتا تھا۔
In the #T20WorldCupFinal pre match press conference, Babar Azam was asked about what it’s like to not play the IPL.
— Change of Pace (@ChangeofPace414) November 12, 2022
He completely ignored the question. pic.twitter.com/4RhE6dlJFg
پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم سے انڈین پریمیئر لیگ کے حوالے سے بھی سوال کیا گیا اور ایک صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ ٹیمیں آئی پی ایل میں کھیلنے کے فوائد کے حوالے سے باتیں کر رہی ہیں، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اگر آپ کو موقع ملے تو اس سے آپ کو اور ٹیم کو مستقبل میں فائدہ ہو سکتا ہے۔
صحافی کے اس سوال پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت ورلڈکپ سے متعلق سوال جواب کر رہے ہیں، آئی پی ایل سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔