(محمد ساجد)متحدہ عرب امارات ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیاتھا،آسٹریلیا نے میچ میں 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں حسن علی سے کیچ کا ڈراپ ہو نے پر ان کا بیان سامنے آیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہونےو الے دوسرے سیمی میں قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار اننگز کھیلتے ایک اچھا ہدف دیا تھا، آسٹریلیا کی نے ٹارگٹ 19 اوورز میں پورا کیا، اس سنسنی خیز معرکے میں پاکستانی بولر حسن علی کا آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑنا میچ کے لیے ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی پاکستان ٹیم کی شکست میں بدل گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر میمز بناکر میچ کے دروان ہی ان پر تنقید کی گئی مگر پاکستانی کرکٹ شائقین نے فاسٹ باؤلر پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنائیں اور کہا کہ وہ اپنا چورن کہیں اور جاکر بیچیں۔
گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے انسٹاگرام اور ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے قوم سے معذرت کی، حسن علی کا کہنا تھا کہ ' میں جانتا ہوں کہ میری کارکردگی آپ لوگوں کی توقعات کے مطابق نہیں تھی جس پر آپ سب افسردہ ہیں تاہم میں اس سے بھی زیادہ افسردہ ہوں'۔
مجھ سےجڑی توقعات تبدیل نہ کریں، میں کرکٹ کے لیے اپنی خدمات جہاں تک مکمن ہوسکے سرانجام دینا چاہتا ہوں، میں واپس سخت محنت کی طرف آگیا ہوں، اس صورتحال نے مجھے اور بھی مضبوط بنادیا ہے، الحمداللہ۔
حسن علی نے شائقین کی جانب سے ان کے لیے پیغامات، ٹوئٹس، فون کالز اور دعاؤں پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
instagram-media" data-instgrm-captioned="" data-instgrm-permalink="https://www. instagram.com/p/CWOR25XMcHR/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading" data-instgrm-version="14" style="background: #FFF; border: 0; border-radius: 3px; box-shadow: 0 0 1px 0 rgba(0,0,0,0.5),0 1px 10px 0 rgba(0,0,0,0.15); margin: 1px; max-width: 540px; min-width: 326px; padding: 0; width: calc(100% - 2px);">View this post on Instagram
علاوہ ازیں حسن علی کی جانب سے حب الوطنی پر مبنی شعر بھی پوسٹ کیا گیا ہے۔
میرا سینہ تیری حُرمت کا ہے سنگین حصار،
میرے محبوب وطن تُجھ پہ اگر جاں ہو نثار
میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہِ تن،
اے میرے پیارے وطن۔
میرا سینہ تیری حُرمت کا ہے سنگین حصار،
— Hassan Ali ???????? (@RealHa55an) November 13, 2021
میرے محبوب وطن تُجھ پہ اگر جاں ہو نثار
میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہِ تن،
اے میرے پیارے وطن ???????????? pic.twitter.com/4xiTS0hAvx