ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قیدیوں کیلئے خوشخبری

قیدیوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی شاہ) سیشن جج نے شہرکی دونوں جیلوں کا دورہ کیا اورمعمولی جرائم میں ملوث 3خواتین سمیت 64قیدیوں کی رہائی کے ا حکامات جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نوید شوکت کے کیمپ جیل کے دورہ کے موقع پرسپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ سے استقبال کیا۔ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات ،چوری،لڑائی جھگڑے سمیت دیگر معمولی جرائم میں ملوث 46قیدیوں کی رہائی کاحکم دیا۔ کوٹ لکھپت جیل میں سپرنٹنڈنٹ جیل اعجازاصغر نے بریفنگ دی۔انہوں نے کوٹ لکھپت جیل میں معمولی جرائم میں ملوث 15مرداور3خواتین قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کئے۔
فاضل جج نے ہسپتال،کچن،بیرکوں سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا،قیدیوں کوفراہم کئے جانے والے کھانے کا معیار چیک کیا، کم عمربچوں اور خواتین قیدیوں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے،جیل حکام کو کورونا ایس اوپیزپر مکمل عملدرآمد کاحکم دیا۔