کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، حکمرانوں کو کھلی چھوٹ

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، حکمرانوں کو کھلی چھوٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)ایک جانب اپوزیشن پرکورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمقدمات کا اندراج،دوسری طرف حکمران ایس او پیز کے نظرانداز کررہے ہیں،شہر میںترقیاتی کاموں کےافتتاح پر کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی۔

تفصیلات کےمطابق ملک کورونا کی دوسری لہر میں تیزی قرار ہے جس سےکورونا کیسز میں مسلسل میں اضافہ ہورہا ہے،ایک طرف حکومت کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے مہم چلا رہی ہےاورخلاف ورزی پراپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہی ہے،لیکن دوسری طرف خود ہی ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی کررہی ہے،پی پی167 میں پارلیمانی سیکرٹری رکن اسمبلی نذیرچوہان کے حلقے میں کورونا ایس او پیزکی کھلم کھلا خلاف ورزی دیکھنے میں آئی۔

نذیر احمد چوہان کے حلقے میں سیوریج پائپ لائن کے افتتاح کی تقریب میں کورونا ایس پیزہوا میں اڑا دیئےگئےرکن اسمبلی اور تقریب کےشرکاء بغیر ماسک کے نظر آئےاور سماجی فاصلہ بھی نہ رکھ سکے،نذیر احمد چوہان لوگوں سے ہاتھ بھی ملاتے رہے،کسی نے ماسک پہنا نہ ہی سماجی فاصلہ برقرار رکھا۔

شہرمیں  کورونا کے وار جاری ہیں،ایک اور شہری زندگی کی بازی ہار گیا،مزید 207 مریضوں کی تصدیق ہوئی،شہر کے ہسپتالوں میں کورونا کے 158 مریض داخل ہوئے جبکہ 75 مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں، کورونا میں مبتلا 16 مریض حالت تشویشناک ہونے پر وینٹیلیٹر پر ہیں.مہلک وبا سے متاثرہپنجاب بھر میں 487 نئے کیسز 7 اموات ہوئیں۔

لاہور میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 54455 اور اموات 959 ہوگئیں.پنجاب میں کورونا کیسز 109309 اور اموات 2462 جبکہ پنجاب بھر میں 97731 مریض اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 17 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 109 ہوگئی ہے۔ 2 ہزار 165نئے کیسزرپورٹ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 54ہزار 461ہوگئی۔ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 24ہزار 938 ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer