ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نابینا افراد کے لئے خوشخبری

نابینا افراد کے لئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قذافی بٹ: نابینا افراد کے لئے خوشخبری، سرکاری اداروں میں نابینا افراد کی خصوصی نشستوں کی بھرتی کی اجازت دے دی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بلاآخر نابینا افراد کو سرکاری محکموں کے اندر بھرتیوں کا فیصلہ کرتے ہوئے منظوری دے دی، نابینا افراد کی بھرتیاں خصوصی نشستوں پر اجازت کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے دی۔  ذرائع کے مطابق نابینا افراد کی88 نشستوں پر بھرتیاں کیں جائیں گی، بھرتیاں کن کن محکموں میں کی جائیں گی وزیراعلی نے تفصیلات منگوا لیں ہیں۔

 

واضح رہے گزشتہ روز بصارت سے محروم افراد ملازمتوں کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر احتجاج کے لیے پنجاب اسمبلی جانا چاہتے تھے مگر   پولیس نے نابینا افراد کو احتجاج سے روکنے کے لئے زبردستی پناہ گاہ میں بند کر دیا۔

 

نئے پاکستان میں اپنے حق کیلئے آواز اٹھانا بھی جرم بن گیا، کل سے 83 نابینا افراد پناہ گاہ کے اندر قید رہے، نابینا افراد دہائیاں دے  ہے، مگر پولیس کے کان پر جوں تک نہیں رینگی،   نابینا افراد  روزگار دو یا مار دو ،ساڈا حق ایتھے رکھ "کے نعرے لگا رہے، بینائی سے محروم افراد نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

     

دوسری جانب انتظامیہ نابینا افراد کے احتجاج کی آواز دبانے کیلئے مختلف حربے استعمال کرتی رہی، لاری اڈہ پناہ گاہ کو قناعتوں سے ڈھانپ دیا گیا جبکہ میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کردی گئی تھی۔

 

Shazia Bashir

Content Writer