سب سے زیادہ ای چالان کرنیوالی کار پکڑی گئی

سب سے زیادہ ای چالان کرنیوالی کار پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے"" 83 ای چالان "" کرنے والی نادہندہ کار پکڑوا دی، سیف سٹیز کیمروں کے ذریعے سرویلنس کے دوران مزنگ پولیس سٹیشن کی حدود میں گاڑی کو پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جرم کے زمرے میں آتا ہے، متعدد بار عوام میں آگاہی مہم چلائے گئی تاکہ ان قوانین پر عملدرآمد کیاجاسکے مگر شہریوں نے مذاق سمجھا لیا، قوانین کی خلاف ورزی دھڑلے سے جاری ہے،شہر ی کی جانب سے 83 بار ای چالان کے اصولوں کو نظر انداز کرنے پرگاڑی  کو بند کردیا گیا،پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نےنادہندہ کار کو پکڑوایا،ترجمان ٹریفک پولیس کا کہناتھا کہ اتھارٹی کی نشاندہی پر وارڈنزکے ذریعےگاڑی کو پکڑوا کر تھانے بند کروا دیا۔

گاڑی مالک کے ذمہ واجب الادارقم کل 41,300ْ/- روپے ہے، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹیز کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں،شہری https://echallan.psca.gop.pk پر اپنے ای چالان چیک کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ شہر میں بڑھتے ہوئے حادثات پر کنٹرول کرنے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنیوالوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا گیا، ای چالان کے طریقہ کار میں ترمیم کی گئی، جرمانہ ہونے پرایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ میں موجود موبائل نمبر پر گاڑی مالک کو ایس ایم ایس بھیجنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،ابتدائی مرحلے میں 5یا 5سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑی مالکان کو ایس ایم ایس بھیجے جارہے ہیں۔

ایس ایم ایس بھیجنے کا مقصد نادہندہ گاڑی مالکان کو ای چالان کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ اگلے مرحلے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کوفوراای چالان کا ایس ایم ایس موصول ہوگا، سٹی ٹریفک پولیس ای چالان جمع نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔

 گزشتہ ماہ سب سے زیادہ ای چالان کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی ٹریفک پولیس کے ہتھے چڑھی، پولیس کا کہناتھا کہ  گاڑی نےشہر میں 160 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی۔گاڑی مالک کے ذمہ 78 ہزار سے زائد کا جرمانہ عائد ہونے پر گاڑی تھانے میں بند کروا دی گئی۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مہم میں اب تک 15 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضہ میں لیا جا چکا ہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer