ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

24گھنٹے میں 993روڈ ٹریفک حادثات

24گھنٹے میں 993روڈ ٹریفک حادثات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عابدچودھری) پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 993 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 651 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق  پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 993روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 651افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔419معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (63فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔

اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 415ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور44مسافر513اور161پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ233ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں۔

Shazia Bashir

Content Writer