ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 5کیسزمثبت آنے پرایک اور معروف یونیورسٹی سیل،ہاسٹل خالی کرالیا گیا

 5کیسزمثبت آنے پرایک اور معروف یونیورسٹی سیل،ہاسٹل خالی کرالیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کرونا وبا کی دوسری لہر نے تعلیمی اداروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے۔مثبت کرونا کیسز کے بعد لیاقت میڈیکل یونیورسٹی بھی بند کردی گئی

تفصیلات کے مطابق لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کے دو سو سے زائد عملے کے کرونا ٹیسٹ کرائے گئے تھے، جن میں سے سترہ کی رپورٹ مثبت آگئی ہے، یونیورسٹی میں کرونا کیسز رپورٹ ہونے کے باعث یکم دسمبر تک یونیورسٹی کو بند کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل چھبیس اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث قائد اعظم یونیورسٹی کو چھ نومبر تک سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ کرونا کیسز مثبت آنے پر یونیورسٹی کو سیل کیا گیا، 6 نومبر تک طلبا نے آن لائن کلاسز کے ذریعے تعلیم کا سلسلہ آگے بڑھایا۔اگلے ہی روزوفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں بھی کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد یونیورسٹی کو 29 اکتوبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ11نومبر کو لاہور  سمیت پنجاب کے کالجز اور یونیورسٹیز کے 48 طلبا  اور 42 اساتذہ کورونا کا شکار ہوئےتھے۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث راولپنڈی، گوجرانوال اور بہاولپور کے 5 سرکاری کالجز سیل کئے گئے، تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کے باعث اعلیٰ حکام نے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے اجلاس میں بھی کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں مائیکرولاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی تھی جس کے بعد لاہور،کراچی، اسلام آباد سمیت متعدد شہروں میں مختلف علاقوں کو سیل کیا گیا تھا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor