کورونا کے حملے شدید، 4 اموات 245 نئے کیس

کورونا کے حملے شدید، 4 اموات 245 نئے کیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہدچودھری/علی اکبر) کورونا کے حملے شدیدہوگئے۔ شہر میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 245 نئے کیسز ریکارڈکیے گئے۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے 7ملازمین کوبھی کورونا ہوگیا۔

شہر کے سرکاری وپرائیویٹ ہسپتالوں میں 143 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے  49 مریض آئی سی یو اور 12 وینٹی لیٹر پر ہیں۔صوبہ بھر م یں 601 نئے مریض اور17 اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔ کورونا وبا کے دوران اب تک لاہور میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 54247 اور اموات 958 ہوگئی ہیں۔

پنجاب بھرمیں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد  108822 اوراموات 2455 تک پہنچ گئی ہیں, صوبے میں کورونا سے متاثرہ 97692 مریض اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے7ملازمین کا کوروناٹیسٹ مثبت آگیا۔ جس کے بعد ملازمین کوگھربجھوادیاگیا۔

شہر میں مزید 2 افراد کے ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ ہسپتالوں میں مزید 17 مشتبہ مریض بھی رپورٹ ہوئے۔ کورونا وائرس کی شدت بڑھنے کے ساتھ ساتھ لاہور میں ڈینگی بخار کے کیسز بھی مسلسل رپورٹ ہورہے ہیں۔پنجاب بھر میں کورونا کے مجموعی طور پر تین کنفرم اور 678 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے۔

ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پنجاب بھر میں 3169 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔

 

Shazia Bashir

Content Writer