( سٹی 42 ) رابی پیرزادہ کی نئی ویڈیو سامنے آگئی جس میں انھوں نے اپنی غلطیوں اعتراف کرتے ہوئے اللہ سے معافی مانگ لی۔
رابی پیر زادہ نے اپنی ویڈیو میں قرانی آیات کا حوالہ بھی دیا اور اسلامی باتوں کا تذکرہ بھی کیا۔ اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے معافی بھی مانگ لی۔
واضح رہے نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد رابی پیرزادہ شدید تنقید کی زد میں تھیں اور انہوں نے شوبز سے بھی کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جبکہ رابی پیرزادہ نے اپنی ویڈیوز پر شرمندگی کا احساس کرتے ہوئے اپنے سارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرشیئر کیا تھا کہ جو بندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔