ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریئے ہوجائیں ہوشیار، قانون شکنی پر جرمانے بڑھ گئے

لاہوریئے ہوجائیں ہوشیار، قانون شکنی پر جرمانے بڑھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے شہریوں کیلئےبُری خبر، بجلی مہنگی کرنے کے بعد حکومتِ پنجاب نے ٹریفک چالان کے جرمانے بھی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی۔

مہنگائی کی بڑھتی شرح سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے، پنجاب حکومت نے ٹریفک چالان کے جرمانے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا، ٹریفک چالان کےریٹ بڑھانےکی سمری محکمہ داخلہ پنجاب نے منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری کے مطابق تیز رفتاری پر گاڑی کو 750 اور موٹرسائیکل والے کو 500 روپےجرمانہ ہوگا، سگنل توڑنے پر 500، پریشر ہارن پر 400 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

سمری کے مطابق کم عمرڈرائیورنگ پر 1 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ ہیلمٹ استعمال نہ کرنیوالے موٹر سائیکل سوار کو600 روپے جرمانہ ہوگا، سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے پر750روپے جرمانہ کیا جائے گا، وزیراعلیٰ کی جانب سے منظوری ملتے ہی یہ جرمانے نافذ کر دیئے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer