حکومتی کوششوں کے باوجود ڈینگی بے قابو، 11 نئے مریض رپورٹ

 حکومتی کوششوں کے باوجود ڈینگی بے قابو، 11 نئے مریض رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) حکومتی کوششوں کے باوجود ڈینگی بے قابو، لاہور میں ڈینگی کے مزید 11 مریض سامنے آگئے، اس وقت پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے 113 مریض زیر علاج ہیں۔

پنجاب بھر میں ڈینگی کے122 مریض زیر علاج ہیں،   محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود ڈینگی قابو میں نہیں آرہا، گزشتہ 24 گھنٹوں  میں پنجاب میں  47 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 42 ڈسچارج ہوئے، اس وقت صوبہ بھر میں زیر علاج مریضوں میں سے 1 انتہائی نگہداشت میں جبکہ باقی خطرے سے باہر ہیں۔

ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ کے مطابق پنجاب میں رواں سال یکم جنوری سے 12 نومبر تک ڈینگی سے 18 اموات ہوئی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت کی صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کیلئے کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں، گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 2 لاکھ 47 ہزار 891 ان ڈور اور 76 ہزار 969 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا جبکہ 418 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا

Sughra Afzal

Content Writer