سروسز ہسپتال میں ذیابیطس کے عالمی دن پر آگاہی واک کا اہتمام

سروسز ہسپتال میں ذیابیطس کے عالمی دن پر آگاہی واک کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ذیابیطس کے عالمی دن پر آگاہی واک، پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم، پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز سمیت فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ شوگر ڈے کے موقع پر سمز میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، ڈی جی پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود اور وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جاویداکرم، پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، پروفیسر ڈاکٹر ساجد نثار نے قیادت کی۔

واک میں پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم، پروفیسر ڈاکٹر وسیم حیات، ایم ایس سروسز ڈاکٹر قمبر ضیاء، ڈاکٹر شاہد، ڈاکٹر اشرف سمت فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

 شرکا نے ذیابیطس سے بچاؤ کی آگاہی کے لیے خصوصی کیپس پہن رکھی تھیں،  بینر اور پوسٹرز تھام رکھے تھے۔ واک سمز کیمپس سے شروع ہو کر سروسز ہسپتال کے شوگر سنٹر پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔