ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنکی کا ایک اور مقدمہ سامنے آ گیا،طبیعت خرابی کا بہانہ،اسپتال ریفر

پنکی کا ایک اور مقدمہ سامنے آ گیا،طبیعت خرابی کا بہانہ،اسپتال ریفر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد+ درشہوار)منشیات کے مقدمہ میں ملوث انمول عرف  پنکی کے خلاف لاہور میں درج ایک اور مقدمہ سامنے آگیا۔ ملزمہ پنکی کو کراچی میں طبیعت خرابی کا بہانہ بنانے پرطبی معائنہ کے لیے پولیس سرجن آفس لے جایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمہ انمول عرف  پنکی کے خلاف 2019 میں تھانہ لیاقت آباد میں مقدمہ درج ہوا تھا،پولیس نے مخبر کی اطلاع پر طاہر سلیم نامی منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ایف آئی آر میں درج ہے کہ ملزم طاہر سلیم سے 1700 گرام چرس برآمد ہوئی۔ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ انمول عرف پنکی کے لیے کام کرتا ہے۔ملزم  طاہر سلیم نے اپنے بیاں میں بتایا تھاکہ اس کے  زیر استعمال موٹرسائیکل کی بھی انمول عرف پنکی کی ملکیت تھا۔ لاہور میں لیاقت آباد پولیس  تھانے   نے ملزمان کے خلاف 9 سی کا مقدمہ  اکتوبر 2019 میں اپنی مدعیت میں درج کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق  کراچی میں ملزمہ پنکی نےطبیعت خرابی کا بہانہ بنایا ، جس پر پنکی کو طبی معائنہ کے لیے پولیس سرجن آفس لے جایا گیا،پنکی کو بغدادی تھانے کی خاتون پولیس اہلکار لے کر آئیں، ملزمہ پنکی کو گردوں اورمعدے میں تکلیف، دمہ کی شکایت  کے ساتھ لایا گیا۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے کسی قسم کے نمونے لینے کے لیے درخواست نہیں دی،  پنکی کو  سرکاری اسپتال کے مختلف وارڈ میں ریفر کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ ایکسرے سمیت مختلف ٹیسٹ تجویز کیے گئے۔