ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دلجیت دوسانجھ کی شہریت پر سوالات، حقیقت کیا ہے؟

دلجیت دوسانجھ کی شہریت پر سوالات، حقیقت کیا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجابی موسیقی اور فلمی دنیا کے معروف ستارے دلجیت دوسانجھ اس وقت سوشل میڈیا پر اپنی شہریت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کے باعث توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں مختلف دعوؤں نے مداحوں کو کنفیوژن میں مبتلا کر دیا ہے۔ حالیہ رپورٹس میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ انہوں نے ممکنہ طور پر بھارتی شہریت ترک کر دی ہے، جس کے بعد یہ سوال شدت اختیار کر گیا ہے کہ آیا وہ اب بھی بھارت کے شہری ہیں یا نہیں۔

بھارتی میڈیا میں سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق دلجیت دوسانجھ نے مبینہ طور پر 2022 میں امریکی شہریت حاصل کی اور اسی کے بعد بھارتی پاسپورٹ کا استعمال ترک کر دیا۔ کہا جا رہا ہے کہ وہ اب امریکہ کے پاسپورٹ پر سفر کرتے ہیں اور بھارت آمد کے لیے ای ویزا استعمال کرتے ہیں، جس سے یہ قیاس بھی کیا جا رہا ہے کہ شاید ان کے پاس او سی آئی کارڈ بھی موجود نہیں۔ رپورٹس میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ ان کا آخری بھارتی پاسپورٹ 2018 میں ممبئی سے جاری ہوا تھا جبکہ ان کی اہلیہ سندیپ کور پہلے ہی امریکی شہری ہیں اور دلجیت نے اپنی رہائش کے طور پر کیلیفورنیا ظاہر کر رکھی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنے فن اور شناخت میں وہ ہمیشہ پنجاب سے جڑے نظر آتے ہیں اور اسٹیج پر اکثر "میں ہوں پنجاب" کا نعرہ لگاتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے مداحوں کے لیے یہ خبریں غیر متوقع اور حیران کن ہیں۔ تاہم ان تمام دعوؤں کے باوجود دلجیت نے اب تک اپنی شہریت کے حوالے سے نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید، جس سے معاملہ مزید مبہم ہو گیا ہے۔

دوسری جانب انہوں نے حال ہی میں سیاست میں شمولیت کی افواہوں کو بھی واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد صرف لوگوں کو محظوظ کرنا ہے اور وہ فی الحال شوبز تک ہی محدود رہنا چاہتے ہیں۔

پیشہ ورانہ محاذ پر وہ بدستور سرگرم ہیں اور بارڈر 2 میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کی نئی فلم "میں واپس آؤں گا" 12 جون 2026 کو ریلیز کے لیے شیڈول ہے۔ اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ آیا وہ خود سامنے آ کر ان خبروں کی حقیقت واضح کرتے ہیں یا یہ بحث سوشل میڈیا پر جاری رہے گی۔