احمد منصور : پاک فوج کی آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے فتح-4 کروز میزائل فائر کرنے کی مشق کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح-4 جدید ایویانکس اور جدید ترین نیویگیشنل معاون نظام سے لیس ہے، جبکہ یہ طویل فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تربیتی تجربہ فوجی دستوں کی آپریشنل استعداد بہتر بنانے اور مختلف ذیلی نظاموں کے تکنیکی معیار کی توثیق کے لیے کیا گیا،میزائل میں بہتر درستگی اور زیادہ بقا کی صلاحیت کے لیے جدید ذیلی نظام بھی شامل کیے گئے ہیں۔
تربیتی تجربے کا مشاہدہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا،اس موقع پر ماہرین نے میزائل کے مختلف تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا اور اس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہ پاک بحریہ اور سربراہ پاک فضائیہ نے فتح-4 کے کامیاب تربیتی تجربے پر متعلقہ ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
قومی قیادت نے فتح سیریز میزائل پروگرام میں حصہ لینے والے سائنسدانوں، انجینئرز اور اہلکاروں کی صلاحیتوں، لگن اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔