ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ  سجل علی کا نیا شارٹ ہیئر لک سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ  سجل علی کا نیا شارٹ ہیئر لک سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:اداکارہ سجل علی کا نیا شارٹ ہیئر لک سوشل میڈیا پر چھا گیا ہےاور ان کی  نئی لک نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

 منفرد ہیئر کٹ اور نیا انداز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے چرچے تیزی سے بڑھ گئے ہیں۔

سجل علی کے اس نئے لک کو دیکھ کر مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ آیا وہ کسی نئے بڑے پراجیکٹ کا حصہ بننے جا رہی ہیں یا ممکنہ طور پر اداکارہ سجل علی پرنسس آف ویلز لیڈی ڈیانا کا کردار نبھا نے والی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ نئے انداز میں منفردلک میں سجل علی لیڈی ڈیانا جیسی لگ رہی ہے،  جس کے باعث یہ قیاس آرائیاں مزید زور پکڑ گئی ہیں۔

تاہم تاحال سجل علی نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی کسی نئے پراجیکٹ کی تصدیق کی ہے۔

مداحوں کی جانب سے ان کے نئے لک کو خوب سراہا جا رہا ہے جبکہ یہ بھی توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اداکارہ جلد کسی بڑے اور منفرد پراجیکٹ میں نظر آ سکتی ہیں۔