ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افواج پاکستان نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو رہتی دنیا تک یاد رکھے گا:وزیراعظم

افواج پاکستان نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو رہتی دنیا تک یاد رکھے گا:وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ “معرکۂ حق” کی عظیم کامیابی کو پوری قوم نے جوش و خروش سے منایا جبکہ اس موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پوری قوم اس موقع پر یکجان اور دو قالب تھی، افواجِ پاکستان نے دشمن کو ایسا سبق سکھایا جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 28 مئی کی آمد قریب ہے، یہ وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان ایٹمی قوت بنا، پاکستان کا قومی بیانیہ واضح ہے کہ ایٹمی اثاثے جارحیت کے لیے نہیں بلکہ ملک کے دفاع کے لیے ہیں اور دنیا پاکستان کو ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی جبکہ نواز شریف نے اس پروگرام کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو معاشی قوت بنایا جائے، وزیرِ اعظم کے مطابق شہداء کے خون سے اس دھرتی کی آبیاری ہو رہی ہے اور ملک کی ترقی و استحکام کے لیے جدوجہد جاری رہے گی ۔
  
 

Ansa Awais

Content Writer