ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نےکہا ہےکہ صدر پاکستان کی جانب سے ملنے والا ہلال امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
ایکس پر اپنی اہلیہ اور صاحبزادی کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ یہ صرف شاہد آفریدی کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا اعزاز ہے۔ آپ لوگوں کی محبت، دعاؤں اور سپورٹ نے ہی مجھے یہاں تک پہنچایا۔
صدرِ پاکستان کی جانب سے ملنے والا تمغۂ امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 13, 2026
یہ صرف شاہد آفریدی کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا اعزاز ہے ❤️????????
آپ لوگوں کی محبت، دعاؤں اور سپورٹ نے ہی مجھے یہاں تک پہنچایا۔
یہ ایوارڈ اُن شہداء کے نام بھی ہے جنہوں نے وطن کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دی۔… pic.twitter.com/5f2mezG3s3
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ اُن شہداء کے نام بھی ہے جنہوں نے وطن کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دی، اللہ پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے، آمین۔
خیال رہےکہ آج ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز کا ایوارڈ دیا۔