ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  با اثر  ملزم کے سچ  جھوٹ کا پتہ لگانے کے لئے پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹو گرافِک ٹیسٹ  کرنے کا حکم

  با اثر  ملزم کے سچ  جھوٹ کا پتہ لگانے کے لئے پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹو گرافِک ٹیسٹ  کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین:دہشتگردی کے بارہ مقدمات میں با اثر  ملزم کے بیانات کے سچ  جھوٹ کا پتہ لگانے کے لئے پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹو گرافِک ٹیسٹ  کرنے کا حکم آ گیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشتگردی کے مقدمات میں ملزم عمران خان کے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا۔

انسداد دہشتگرد ی عدالت نے دہشتگردی کے  12 مقدمات میں ملزم عمران خان کے سچ جھوٹ کا تعین کرنے کے لئے ملزم کا پولی گرافِک ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا ہے۔

عدلت کو پراسیکیوشن نے ملزم کا پولی گرافِک ٹیسٹ اور فوٹو گرافِک  کروانے کی درخواست دی تھی۔  ملزم کی طرف سے پولی گرافک اور فوٹو گرافک ٹیسٹ روکنے کی درخواست دی گئی تھی جس کی اب سماعت مکمل ہوئی اور عدالت نے پراسیکیوشن کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ 

ملزم  کے  پولی گرافک، فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پراسکیوشن کی درخواست منظور کرنے کا حکم دے دیا۔ 
عدالت نے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت دی ہے۔ 
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کی بھی  اجازت دے دی۔
عدالت نے شواہد میں پیش کئے گئے آڈیو مواد میں  بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی آواز میچ کرنے کے ٹیسٹ کی اجازت دے دی۔

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ  12دن میں ملزم کا پولی گرامیٹک،فوٹوگرامیٹک تیار،آوازمیچ ٹیسٹ مکمل کیےجائیں۔

  پراسیکیوشن کے لوگ اڈیالہ جیل میں بانی سے آئندہ 12 دن کے دوران  ملاقاتیں کر  کے اپنی ذمہ داریاں مکمل کر سکتے ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے  پراسیکیوشن کی ان درخواستوں کی سماعت کی۔ 
پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی پراسیکیوشن جاوید آصف پیش ہوئے۔
پراسیکیوشن کی جانب سے کئی پراسیکیوٹرز نے دلائل دیئے۔
ملزم عمران خان  کی طرف سے بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیئے۔

بیرسٹرسلمان صفدر نے دلیل دی کہ  پولیس کو وقوعوں کے 727دن بعدپولی گرافک،فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانا کیوں یادآیا، وکیل نے کہا، یہ ٹیسٹ کرانےکی درخواست سے پہلے 21کیسزمیں ملزم عمران خان کی ضمانت بھی ہو چکی ہے۔ 

استغاثہ کے وکیل نے عدالت مین بتایا کہ ملزم عمران خان  کاوائس میچ ٹیسٹ کراناقانونی تقاضاہے۔

استغاثہ کے وکیل نے  بتایا کہ  عدالتی حکم کےبعدبانی پی ٹی آئی نےوکیل کےبغیرٹیسٹ کرانےسےانکارکیا۔