ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرمپ کو قطر سے بوئنگ کی خریداری کا تاریخ ساز آرڈر مل گیا

Boing deal, Doha trip of President Trump, Donal Trump, Tamim Bin Hamad Althani
کیپشن: صدر ڈﷺنلڈ ٹرمپ کچھ بڑے تجارتی معاہدے کرنے قطر گئے تھے، بوئنگ طیاروں کی خریداری کے تاریخ کے سب سے بڑے آرڈر اور دوسرے معاہدوں پر دستخط کرنے کے بعد وہ اپنا پین ہوا میں لہرا کر نیوز کمیروں کو دکھا رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  قطر سے بوئنگ طیاروں کی فراہمی کا تاریخ کا سب سے بڑا آرڈر حاصل کر لیا۔

صدر ٹرمپ  تجارت ہی کرنے کے لئے قطر گئے ہیں، انہیں پہلے سے طے ہو چکے معاہدوں پر امیر قطر کے ساتھ رسمی بات چیت کرنا تھی اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں معاہدوں پر دستخط کرنے تھے۔

  اس دورہ سے پہلے قطر کی طرف سے ایک خصوصی طیارہ گفٹ کرنے کا اعلان کیا گیا جسے صدر ٹرمپ اپنے موجودہ خصوصی طیارہ کی جگہ ائیر فورس ون کی حیثیت سے استعمال کریں گے۔ 

 امیرِ قطر  شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ ملاقات میں امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اور اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی تعاون میں مزید اضافے پر اتفاق کرتے ہوئے اقتصادی معاہدوں پر دستخط کیے۔ ان معاہدوں میں امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے طیاروں کی خریداری کا ایک ایسا معاہدہ بھی شامل ہے جو کمپنی کی تاریخ کا سب سے بڑا ’’آرڈر‘‘ ہے۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دفاعی شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان Letter of Intent پر بھی دستخط کیے۔

صدر ٹرمپ نے اس معاہدے کو  امریکہ  اور قطر کے بڑھتے ہوئے اسٹریٹیجک تعاون کی مثال قرار دیا۔

امیرِ قطر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ہم نے دنیا، یوکرین کی جنگ، اور ایران سے متعلق جو ایک 'دلچسپ صورتحال' ہے، پر بات کی۔ مجھے لگتا ہے کہ سب کچھ بہتر طریقے سے حل ہو جائے گا۔

اس موقع پر قطر کے امیر نے کہا کہ ان کی ٹرمپ سے ملاقات "عمدہ" رہی اور انہیں یقین ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔

ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے قطر اور امریکہ کے درمیان تعاون کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے۔