ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الحمداللہ! 71 کا بدلہ لے لیا ، دوبارہ حملہ کیا تو بچا کچا بھارت بھی ختم ہوجائے گا؛ وزیراعظم

مسلح افواج کی جرات و بہادری کی داستان اپنی کتاب میں لکھوں گا؛وزیر اعظم شہباز شریف

الحمداللہ! 71 کا بدلہ لے لیا ، دوبارہ حملہ کیا تو بچا کچا بھارت بھی ختم ہوجائے گا؛ وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعظم شہباز شریف  نے  پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا ،آرمی چیف اور کور کمانڈر گوجرانوالہ نے وزیر اعظم کا استقبال کیا، شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں فوج کی بہادری کو سراہا۔

وزیر اعظم کے ہمراہ ڈپٹی وزیر اعظم، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات  ودیگر موجود تھے ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایئر چیف ظہیر احمد بابرسدھو بھی اس موقع پر ہمراہ تھے،شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں فوج کی بہادری کو سراہا ،معرکہ حق میں افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کو خراجِ تحسین پیش کیا ،وزیر اعظم کو لڑائی کی نوعیت اور فوجی دستوں کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ،وزیراعظم نے  آرمی چیف کو تھپکی، ایئر چیف کو ہاتھ پکڑ کر مبارکباد دی ۔جنرل سید عاصم منیر کو قوم کا فخر قرار دیدیا

وزیراعظم نے کہا پاکستانی افواج نے دشمن کی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا، قوم کے غیر متزلزل عزم نے سپاہ کے حوصلے کو مزید بلند کیا

شہباز شریف  نے  جوانوں سے ملاقات کی  مورال اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا 

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دفاعِ وطن پر مامور جوان ہماری قوم کے فخر ہیں ،شہداء ہماری تاریخ کا درخشاں باب ہیں، قوم ان کی مقروض رہے گی،بچوں، خواتین اور بزرگوں پر حملہ افسوسناک ہے  بھارتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں،بھارت نے جان بوجھ کر غیر جانبدار تحقیقات سے راہِ فرار اختیار کی،جھوٹے بہانے، تکبر اور جارحیت پر بھارت کو بھرپور جواب ملا،الحمدللہ، چند گھنٹوں میں پاکستان نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے،  بھارت نے دوبارہ حملہ کیا تو بچا کچا بھارت بھی ختم ہوجائے گا۔ الحمداللہ 71 کا بدلہ لے لیا ، چاہتے تو بھارت کے سارے ڈیم بھی تباہ کرسکتے تھے 

 وزیر اعظم نے کہا پاکستان نے بھارت سے 1971 کی جنگ کا بدلہ لے لیا۔مودی! اپنے بھاشن اپنے پاس رکھو۔ پاکستان پر دوبارہ حملہ کیا تو بچا کچا بھارت بھی ختم ہوجائے گا۔بھارت نے پانی بند کرنے کا سوچا تو پھر خون اور پانی اکٹھا نہیں بہے گا۔۔۔ وزیر اعظم نے کہا  مسلح افواج نے اندھیری رات کو چاندنی رات بنادیا،۔مودی نے معصوم بچوں کی جان لی اور انہیں دہشت گرد کہا، بھارت کا خطے کا تھانیدار ہونے کا جھوٹا بت پاش پاش ہوچکا۔پاک فضائیہ کے شاہینوں نے رافیل کو ’فیل‘ کردیا، مسلح افواج کے سربراہان قوم کی آنکھوں کے تارے بن چکے ہیں، مودی!پاکستان پر دوبارہ حملہ کیا تو بچا کھچا بھارت بھی ختم ہوجائے گا،ہم چاہتے تو بھارت کے تمام ڈیم تباہ کردیتے،بھارت نے پانی بند کرنے کا سوچا تو پھر دریاؤں میں خون بہے گا، مربوط مذاکرات ہوں گے، میٹھا میٹھا نہیں کھانے دیں گے،پاکستان نے بھارت سے 1971 کی جنگ کا بدلہ لے لیا، 
بھارت کا خطے کا تھانیدار ہونے کا جھوٹا بت پاش پاش ہوچکا،پاکستان قیامت تک زندہ و جاوید رہے گا، کوئی بال بیکا نہیں کرسکتا،پاکستان کی عظیم فتح رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی،پاکستان نے جو فتح حاصل کی وہ کسی کے گمان میں بھی نہیں تھی، روایتی اور تکنیکی جنگ میں پاکستان کی برتری ثابت ہوگئی،اغیار اور دوست کہہ رہے ہیں پاکستان کو بھارت پر برتری حاصل ہو چکی، وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو قوم کا فخر قرار دیدیا،جنرل سید عاصم منیر نے انتہائی دلیری اور دانش مندی سے جنگ کی تیاری کی،مسلح افواج کے سربراہان قوم کی آنکھوں کے تارے بن چکے ہیں، افواج نے دشمن کا غرور خاک میں ملادیا، دانت توڑ دئیے، بہادر فوجیوں نے دشمن کو ایک انچ آگے نہیں آنے دیا،پاک فضائیہ نےفضاؤں میں دشمن کو جھپٹ کر برباد کردیا، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے رافیل کو ’فیل‘ کردیا،دہشت گرد مودی! اپنے بھاشن اپنے پاس رکھو، مسلح افواج کی جرات و بہادری کی داستان اپنی کتاب میں لکھوں گا، آئندہ کئی سال ماہرین اس جنگ پر کتابیں لکھیں گے،