ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سول جج کی بیوہ کا اسپیشل جوڈیشل الاؤنس روکنے کیخلاف درخواست خارج

سول جج کی بیوہ کا اسپیشل جوڈیشل الاؤنس روکنے کیخلاف درخواست خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے سول جج کی بیوہ کا اسپیشل جوڈیشل الاؤنس روکنے کیخلاف درخواست خارج کردی ۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے بیوہ خاتون کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ،،سول جج نوید اختر کی بیوہ نے اسپیشل جوڈیشل الاؤنس روکنے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا،سرکاری وکیل کی جانب سے درخواست کی مخالفت کی گئی ، درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس کا شوہر نوید اختر بطور سول جج فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں،شوہر کے انتقال کے بعد پنشن کیساتھ اسپیشل جوڈیشل الاؤنس دیا جاتا رہا ہے،سال 2019 سے سال 2022 تک اسپیشل جوڈیشل الاؤنس دیا گیا،سال 2022 میں اچانک اسپیشل جوڈیشل الاؤنس بند کر دیا گیا، سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا سپیشل جوڈیشل الاؤنس کارکردگی کی بنیاد پر دیا جاتا ہے،سول جج بطور او ایس ڈی کام کرتے رہے ہیں،او ایس ڈی کوالاؤنس نہیں دیا جا سکتا۔


 

Ansa Awais

Content Writer