ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ اوقاف میں صدر مدارس کی نشست پر تقرر نہ کرنے کیخلاف درخواست پرپر فیصلہ کرنے کی ہدایت

محکمہ اوقاف میں صدر مدارس کی نشست پر تقرر نہ کرنے کیخلاف درخواست پرپر فیصلہ کرنے کی ہدایت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : محکمہ اوقاف میں صدر مدارس کی نشست پر تقرر نہ کرنے کیخلاف درخواست پرسماعت، ہائیکورٹ نے سیکرٹری اوقاف کو پندرہ دنوں میں درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس محمدساجد محمود سیٹھی نے شہری کفایت اللہ کی درخواست پر سماعت کی،، پنجاب حکومت کے وکیل کا درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا،درخواست گزار وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ اوقاف میں صدر مدارس کے عہدے کیلئے 2014 میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحان پاس کیا۔ امتحان میں کامیابی پر پنجاب پبلک سروس کمیشن نے تقرر کی سفارش کی ، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سیکرٹری اوقاف کو تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے، سرکاری وکیل نےبتایا کہ درخواستگزارکے ڈومیسائل لاہور اور لکی مروت کے ہیں، 2 ڈومیسائل رکھنے کی وجہ سے تقرر نامہ جاری نہیں کیا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer