ملک اشرف : برطانوی قونصلیٹ کی جانب سے برٹش شہریت کے حامل بچوں کی حوالگی کے متعلق کیس، لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی ۔
جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دورکنی بنچ نے کیس دوسرے ڈویژن بنچ میں بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19 مئی تک ملتوی کردی ،وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل مرزا نصر احمد مرزا پیش ہوئے ،برطانوی قونصلیٹ کاؤنٹی سرے کی جانب سے تین بچوں کی حوالگی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ہے، جبکہ عدالت نے برطانوی قونصلیٹ کے وکیل کو گارڈین کورٹ میں فائل کی گئی درخواست کی کاپی ساتھ لگانے کی ہدایت کررکھی ہے۔