ویب ڈیسک: بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں معمولی کمی کے باعث حکومت کی جانب سے کل 15 مئی کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر موجودہ ٹیکس شرحوں میں کوئی تبدیلی نہ کی گئی تو پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 3.5 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
یہ کمی عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں 1.5 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کی قیمت میں 3 ڈالر فی بیرل کمی کی وجہ سے ممکن ہو سکی ہے۔
فی الوقت پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 252.63 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 256.64 روپے فی لیٹر ہے۔