ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرمی میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

گرمی میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم:شہربھرمیں ہواؤں کاسلسلہ تھم گیا،گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا۔
 لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکاپارہ40ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کا امکان ہے۔رواں ہفتے سخت گرم رہے گا ۔شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

 دوسری جانب ملک بھر میں بھی گرمی نے پھر زور پکڑ لیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہا۔

ملک کے چند مقامات پر بارش ہوئی، سکھر، دادو،سبی اور تربت میں پارہ 45 ڈگری کو چھو گیا، روہڑی، خیرپور، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں 44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، لاہور اور پشاور میں 42، راولپنڈی، اسلام آباد 38،کراچی اور کوئٹہ میں 36 ڈگری رہا۔

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برستے رہے۔