ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کا قومی ہاکی ٹیم کیلئے 3کروڑ روپے انعام کا اعلان

مریم نواز کا قومی ہاکی ٹیم کیلئے 3کروڑ روپے انعام کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دیکھانے والی قومی ہاکی ٹیم سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات، مریم نواز کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے 3کروڑ روپے انعام کا اعلان ۔

تفصیلات کے مطابق اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے پوری ٹیم کیلئے 3کروڑ انعام کا اعلان کیا۔اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہاکہ ہاکی صرف کھیل نہیں بلکہ قومی فخر ہے ، موجودہ ٹیم نے ماضی کی یاد تازہ کردی ۔

مریم نواز نے مزید کہاکہ کھلاڑیوں نے قومی کھیل میں دوبارہ سے نئی جان ڈال دی ہے۔امید ہے قومی ہاکی اپنا مقام واپس حاصل کرے گی۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے کی جانب سے پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کی ذمہ داری وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر کو دی ہے۔ قومی کپتان عما د بٹ نے امید ظاہر کی کہ حکومتی تعاون سے قومی کھیل مزید بلندی حاصل کرے گا۔