سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کا معاملہ، ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کیلئے روانہ

سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کا معاملہ، ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کیلئے روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ڈی ایم کے زیراہتمام سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کا معاملہ ، جمعیت علماء اسلام کے قافلے ملک بھر سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے۔

 ترجمان جےیوآئی  اسلم غوری کا کہنا ہے کہ جےیوآئی بلوچستان کا قافلہ ژوب سندھ کا قافلہ سکھر پہنچ گیا ہے، گلگت بلتستان، کوہستان سے بھی قافلہ رواں دواں ہے۔جنوبی پنجاب، وزیرستان، ٹانک اور دور دراز کے علاقوں سے بھی قافلے روانہ ہوچکے ہے۔ 

 ترجمان جےیوآئی کے مطابق مختلف اضلاع کے قافلے رات تک اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوجائیں گے، لاہور سے قافلہ رات دس بجے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگا۔پشاور، بنوں، لکی مروت سے جےیوآئی کے قافلہ صبح سویرے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔

 اسلم غوری نے مزید کہا کہ مردان، چارسدہ، مانسہرہ ، بٹگرام، شانگلہ، سوات، ایبٹ آباد، کوہاٹ، ڈی آئی خان سے قافلے کل صبح اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔صوابی، مالاکنڈ، اٹک، راولپنڈی، سرگودھا اور دیگر قریبی اضلاع سے قافلے صبح سویرے اسلام آباد کی سرزمین پر داخل ہوں گے۔

Bilal Arshad

Content Writer