ویب ڈیسک: حکومت کو اندیشہ ہے کہ پی ڈی ایم کا احتجاج ریڈ زون میں ہوا تو اسے کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے تصدیق کی کہ حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے احتجاج کی جگہ تبدیل کر کے ریڈ زون سے باہر رکھنے کی درخواست کی ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کی پی ڈی ایم کےاحتجاج سے متعلق ادارں کی اطلاعات بڑی الارمنگ ہیں۔ مولانا فضل الرحمان سے درخواست کی ہے کہ احتجاج ریڈ زون سے باہر منتقل کرلیں، انہوں نے مشاورتکرنے کےلئے رات 10 بجےتک وقت مانگا ہے۔