ویب ڈیسک: جمیعت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے کہا ہے کہ احتجاج ایک سے زائد دن کا ہوسکتا ہے جس کے پیش نظر کارکنان کو ایک سے زائد دن کے کپڑے اور خوراک ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔دن دس بجے ہکلہ پہنچ جائیں جہاں سے اکٹھے ہوکر قافلے کی صورت میں اسلام آباد جائیں گے، انصار الاسلام کے دس ہزار اہلکار سیکورٹی کے لیے موجود ہوں گے، ہر انٹرچینج سے ساتھی جلوس میں شامل ہوتے رہیں گے، یہ واضح نہیں کہ احتجاج ایک دن کا ہے یا زیاد دنوں کا اس لیے ورکر خوراک اورکپڑے ساتھ لائیں۔
پشاور میں مفتی محمود مرکز پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عطا الرحمان نے کہا کہ مرکزی امیرمولانا فضل الرحمن نے پوری قوم کو15 مئی کےاحتجاج کی کال دی ہے، سپریم کورٹ کے ججوں کے رویے اور فیصلے کے خلاف پوری قوم اسلام آباد کا رخ کرے گی.
نہوں نے کہا کہ جس وقت پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے خلاف کاروائی ہوئی توپورے ملک میں ہنگامے کیے گیے، احتجاج سیاسی کارکن کا حق ہے لیکن توڑ پھوڑ نہیں کی جاتی، ہم نے پندرہ ملین مارچ اورچودہ روزہ اسلام آباد آزادی مارچ کیا لیکن ایک گملا تک نہیں ٹوٹا مگر اب جس طرح سرکاری املاک کونقصان پہنچایا گیا اور ٹوڑ پھوڑکی گئی اُس کی نظیر نہیں ملتی، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات سے اب ثابت ہوچکا کہ عمران خان فتنہ ہے جو ملک کو ہر صورت نقصان پہنچائے گا، ہم تحریک انصاف کو سیاسی تنظیم ہیں مانتے ان پرپابندی عائد کی جائے۔
مولانا عطا الرحمان نے کہا کہ ہم نےاضلاع کوہدایات جاری کی ہیں کہ وہ دن دس بجے ہکلہ پہنچ جائیں جہاں سے اکٹھے ہوکر قافلے کی صورت میں اسلام آباد جائیں گے، انصار الاسلام کے دس ہزار اہلکار سیکورٹی کے لیے موجود ہوں گے، ہر انٹرچینج سے ساتھی جلوس میں شامل ہوتے رہیں گے، یہ واضح نہیں کہ احتجاج ایک دن کا ہے یا زیاد دنوں کا اس لیے ورکر خوراک اورکپڑے ساتھ لائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کو بھرپور شرکت کے لیے کہا گیا ہے، ہمارابھی یہاں ان سے رابطہ ہے، ہرویلیج اورنیبرہڈ کی سطح پرپانچ بڑی گاڑیوں کولانے کا کہا گیا ہے۔