(سٹی42) محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔لاہور میں فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 119ریکارڈ کی گئی ہے۔ شاہدرہ 151،انارکلی 189، فیز 8 ڈی ایچ اے میں شرح148 ریکارڈ، سید مراتب علی روڈ 124 اور یو ایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 122ریکارڈ کی گئی ہے۔