قتل کی سازش میں کون ملوث ہوگا؟عمران خان نے ویڈیو ریکاڈ میں نام بتا دیئے

قتل کی سازش میں کون ملوث ہوگا؟عمران خان نے ویڈیو ریکاڈ میں نام بتا دیئے
کیپشن: Imran Khan
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہناتھا کہ مجھےقتل کرنےکی سازش ہورہی ہے،ویڈیوریکارڈکرواکرمحفوظ جگہ پررکھ دی ہےجس میں سازش کرنےوالوں کاذکرہے،ویڈیومیں سازش کرنےوالوں کےنام بتادیئےہیں۔

تفصیلات کےمطابق سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نےکہا ہم نےکبھی ان کےجلسےیالانگ مارچ روکنےکی کوشش نہیں کی،کسی سپرپاورکےسامنےہم نہیں جھکتے،ہرتین ماہ بعدیہ حکومت گرانےآتےتھے،ہم نےان کواحتجاج سےنہیں روکا،نوازشریف کی ن لیگ نےبزدلانہ حرکت کی،نوازشریف جتنےبزدل تم ہواتنی تمہاری پارٹی ہے،نوازشریف نےآج تک کوئی کام ایمانداری سےنہیں کیا،نوازشریف کےدورمیں دم دباکرباہربھاگااورجھوٹ بولاکہ کوئی معاہدہ نہیں کیا،اس بارنوازشریف بیماری کاجھوٹابہانہ بناکرباہرگئے۔

سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ مشرف دورمیں نوازشریف دم دباکرباہربھاگااورجھوٹ بولاکہ کوئی معاہدہ نہیں کیا،خواجہ وینٹی لیٹرنےکہاکہ ہماراملک وینٹی لیٹرپرہےاس لیےامریکہ کےجوتےپالش کرنےہیں،اس ملک کوکس نےوینٹی لیٹرپرڈالا،30سال آپ لوگ اقتدارمیں رہے،پاکستانی قوم امریکہ کی غلام قبول کرنےکیلئےتیارنہیں،ہم صرف اللہ سےڈرتےہیں،شہباز شریف کہتا ہے ہمیں امریکا کی غلامی کرنی پڑیگی،سیالکوٹ کے لوگ بتائیں کیا ہمیں امریکہ کی غلامی قبول ہے؟

ہم اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے، یہ سیاست نہیں ہورہی ،انقلاب آرہاہے،انقلاب کوآنےسےکوئی نہیں روک سکتا،انقلاب کو نواز شریف لندن میں بیٹھ کر نہیں روک سکتا نہ ہی اس کا بھائی روک سکتاہے،ہم ان چوروں اور ڈاکوؤں کی طرح کسی کی غلامی قبول نہیں کرتے،میرےخلاف بندکمروں میں سازش ہورہی ہے،چنددن پہلےمجھےعلم ہوچکاہےکہ میری جان لینےکی سازش ہورہی ہے.

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک ویڈیوریکارڈکرواکرمحفوظ جگہ پررکھ دی ہے،اگرمجھےکچھ ہواتوویڈیومیں ہرسازش کرنےوالےبندےکاذکرموجودہے،اگرمجھےکچھ ہوگیاتوپاکستانیوں کوپتہ چلناچاہیےکہ کون کون اس سازش میں ملوث ہے،مجھےقتل کرنےکی سازش ہورہی ہے،ویڈیوریکارڈکرواکرمحفوظ جگہ پررکھ دی ہےجس میں سازش کرنےوالوں کاذکرہے،ویڈیومیں سازش کرنےوالوں کےنام بتادیئےہیں،ویڈیواس لیےریکارڈکروائی کہ ملک کانظام انصاف ٹھیک ہو۔

طاقتورعہدوں پربیٹھنےوالے لوگ کرپشن کوبرانہیں سمجھتے،اگرپاکستانی نہیں نکلتےتویہ ملک تباہ ہوجائےگا،وہ یہ قبول کر چکے ہیں کہ طاقتور چوری کریں گے اور کوئی پکڑے گا نہیں، اگر سب ایک قوم بن کر نہ نکلے اور جہاد نہ کیا تو ہمارا کوئی مستقبل نہیں ،مجھے علم ہوچکاہےکہ میرےقتل کرنےکی سازش ہورہی ہے،حقیقی آزادی کیلئےقوم سےقربانی مانگ رہاہوں،بہت عاجزی سے عدلیہ سے سوال پوچھ رہا ہوں،آپ کو عمران خان سے بہت خطرہ ہو گا اس لئے 12 بجے عدالتیں کھول دیں.

میں شاید بہت خطرناک تھا جو رات گئے عدالتیں کھول دیں،شہباز شریف اورحمزہ شہباز پر24 ارب کےایف آئی اےکےکیسز ہیں،ڈائریکٹرایف آئی اےڈاکٹررضوان کوسلام پیش کرتاہوں،ایک دلیرآدمی تھے،حمزہ شریف نےڈاکٹررضوان پربہت دباوَڈالا،ڈاکٹررضوان شدیددباوَمیں تھےاس کوہارٹ اٹیک ہوااوروہ مرگئے،ایف آئی اے آپ پر کیسز بناتی ہے، آپ اقتدار میں آ کر کیسز بنانے والوں کو فارغ کر دیتے ہیں.

عدلیہ سے سوال کرتا ہوں کون اس ملک کی حفاظت کریگا،آپ کے سامنے ہمارے ملک کی تباہی ہو رہی ہے،عوام کا یہ جنون جلسوں میں قیمے والے نان دے کر حاصل نہیں کیا جا سکتا، ہمارے دور میں فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی،سارےبرصغیر سب سےزیادہ روزگار پاکستان میں میسر آیا،پاکستان کاگروتھ ریٹ تقریباً 6 فیصد تک پہنچ چکا تھا،جب ہماری حکومت گرائی گئی تواس وقت پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن تھا.

بلاول امریکہ جارہےہیں ،ان کوپتہ ہےکہ آپ کاچوری کاپیسہ کہاں کہاں پڑاہے؟بلاول یاد رکھنا ان کی ایجنسیز کو پتہ ہے تمہارے بینک اکاؤنٹ میں کتنے پیسے ہیں،بلاول تم امریکہ کے سامنے آنکھوں میں آنکھیں ڈالر کر بات نہیں کرسکتے،میرے لیے یہ جہادہے، زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے.
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer