چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی۔ پی سی بی نے اہم قدم اٹھا لیا

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی۔ پی سی بی نے اہم قدم اٹھا لیا
کیپشن: Ramiz Raja
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے انفرا سٹرکچر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کے لیے انفراسٹرکچر پر کام کرے گی ، کمیٹی انفراسٹرکچر میں بہتری کے لیے تجاویزدے گی۔انفراسٹرکچر کمیٹی میں دو گورننگ بورڈ کے ممبران کو بھی شامل کیا جائے گا۔

 29 سال بعد میگا کرکٹ ایونٹ، پاکستان 2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سجائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تین وینیوز تیار کرنے کا خواہشمند ہے۔خیال رہے کہ پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میزبانی کرنی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر