ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی، عمران خان کیخلاف مقدمے کی درخواست

imran khan in mardan
کیپشن: imran khan in mardan
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہین عتیق : پاکستان پر ایٹم بم کرانے کی دھمکی دینے پر سابق وزیراعظم عمران خان نیازی کے خلاف سیشن کورٹ میں اندراج مقدمے کی درخواست دائر کردی گئی ۔

 رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج غلام حسین بھنڈر کی عدالت میں مزور رہنما شیخ مظفر حسین نے درخواست دائر کی  جس پر عدالت نے اٹھارہ مئی کو سمن آباد پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

عدالت میں  شیخ مظفر حسین  نے موقف اختیار کیا  کہ عمران خان نے مردان کےجلسے میں۔خطاب کرتے ہوے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو۔لانے سے بہتر تھا کہ پاکستان پرایٹم بم گرا۔دیتے ۔عمران خان کے اس بیان سے   مجھے اور پاکستانی قوم۔کو سخت۔صدمہ۔پہنچا ہے ۔لہذا عمران خان کے خلف ایتم بم گرانے کی دھمکی۔دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا جائے۔ کیس کی عدالت  کی پیروی  چودھری خالد رشید ایڈووکیٹ  کررہے ہیں۔