ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کا سیالکوٹ جلسہ، پرویز الہیٰ کا ردعمل بھی آگیا

پرویز الہیٰ
کیپشن: Pervaiz Elahi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر : تحریک انصاف کے جلسہ گاہ پر انتظامیہ کا کریک ڈاؤن۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کا ردعمل بھی آگیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی  نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو ٹیلیفون  کیا اور جلسہ کے حوالے سے ق لیگ کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرا ئی۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کی عوام میں مقبولیت دیکھ کر بچہ حکمران گھبرا گیا ہے،پی ٹی آئی کا جلسہ انشاءاللہ تعالیٰ ہونا ہے لازمی ہونا ہے۔
چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہناتھا کہ جلسہ کرنا پی ٹی آئی کابنیادی حق ہے ،بغیر خرچے کے جلسے کی تشہیر پر عثمان ڈار کی طرف سے حمزہ شہبازکو شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ان کا مزید کہناتھا کہ جلسے کی تشہیر اور جوش پیدا کرنے کا مشکل کام جو اکیلا عثمان ڈار کر رہا تھا وہ ن لیگ اور حمزہ شہباز نے لے لیا ہے،ایک چیز کھل کر سامنے آئی ہے کہ بچہ حکمران گھبرا گیا ہے۔جمہوریت کی خدمت کا جو یہ دعویٰ کرتے ہیں اس کو پورا نہیں کرتے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor