ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حج درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل,قرعہ اندازی کب ہوگی؟جانیے

حج درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل,قرعہ اندازی کب ہوگی؟جانیے
کیپشن: Khana kaaba
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حج درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل ، درخواستوں پر قرعہ اندازی کل اسلام آباد میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جس میں بینکوں کی طرف سے 63 ہزار 666 حج درخواستوں کا ڈیٹا وزارت مذہبی امورکو موصول ہوا ہے۔
وزارت کا  کہنا ہےکہ سرکاری حج کوٹہ 32  ہزار  کا  ہے جس کے لیے 63  ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، اب حج درخواستوں پر قرعہ اندازی کل اسلام آباد میں ہوگی۔