" کورونا روکنے کے لیے حکومت کو مزید سخت فیصلے کرنے پڑیں گے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے یو این کے پاکستان میں کوآرڈینیٹر جولین حارنس اور ول بوراڈ کی ملاقات، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ کورونا کو مزید پھیلاؤ سے روکنے کے لیے حکومت کو مزید سخت فیصلے کرنے پڑیں گے.
گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں کورونا صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ ابتک 36 ٹیلی میڈیسن سینٹر مریضوں کو آن لائن تشخیص کی سہولت فراہم کر رہے ہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 لاکھ راشن بیگ مستحق لوگوں کے گھروں تک پہنچائے جا چکے ہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ یو این پاکستان میں موجود این جی اوز کی رہنمائی کرے اور خدمات لے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں نے ہر مشکل وقت میں دل کھول کر مستحقین کا ساتھ دیا ہے۔ یو این کے پاکستان میں کوآرڈینیٹر جولین حارنس کا کہنا تھا کہ سماجی رابطوں میں فاصلوں کو بڑھانے کے لئے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین مریضوں اور مینٹل ہیلتھ کے لیے الگ الگ ٹیلی میڈیسن سنٹر بنانا بہترین اقدام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلی میڈیسن سینٹر کی سہولت لانے پر متاثر ہوئے ہیں۔