محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض: لاہورمیں بارش سےموسم خوشگوار,محکمہ موسمیات نےآج شہر  لاہور میں مزید بارش کی نوید سنا دی۔ لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر آبرآلود رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق   آج شہر  لاہور کا موسم جزوی طور آبرآلود رہنےکے ساتھ ٹھنڈی ہوا بھی چلے گی، جبکہ مزید بارش ہونےسےدرجہ حرارت میں کمی ہوگی،محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 31 جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج رات اور دن میں آندھی اور موسلا دھار بارش کی پیش گوئی  بھی کی ہےمحکمہ موسمیات نے کسانوں کو بھی خبردار کر دیا اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں تیز بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز بھی شہر کا موسم خوشگوار رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کسانوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ گندم کی کٹائی اور گھائی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اناج اور بھوسہ محفوظ کر لیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث ٹریفک میں کمی اور فیکٹریوں کی بندش سے باغوں کے شہر  لاہور کی فضا میں 10 سال بعد بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے،  شہر میں فضائی آلودگی کم ہوگئی ہے، پہلی بار صوبائی دارالحکومت  لاہور میں   ائیرکوالٹی انڈیکس انتہائی کم ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 50 تک پہنچ گیا ہے، شہر کو گزشتہ ایک ہفتے میں مسلسل گرین لائن میں شامل کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ  لاہور کو آلودہ ترین شہر کہا گیا تھا، آلودگی دنیا بھر کا مسئلہ ہے، وہ چاہے فضائی ہو، آبی ہو، موسمیاتی ہو یا پھر زمینی لیکن شہر  لاہور میں دیگر آلودگیوں کیساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، انسانی سرگرمیوں کو اس آلودگی کی بڑی وجہ کہا جاسکتا ہے۔
 

Shazia Bashir

Content Writer