آئی ایم ایف سے معاہدے پر لیگی رہنما کا ردعمل

آئی ایم ایف سے معاہدے پر لیگی رہنما کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) مسلم لیگ ( ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے جھوٹ کی حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے۔   

آئی ایم ایف معاہدے پر عظمیٰ بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان اور مصر میں رتی برابر فرق نہیں رہا، آئی ایم ایف کے نام سے خوف کھانے والے کپتان نے سرنڈر کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کو آئی ایم ایف کی ذیلی تنظیم بنا دیا ہے، اب پاکستان میں تمام فیصلے آئی ایم ایف کی مرضی سے ہوں گے۔

سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ( ن) کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام اب آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر ہیں اور صمصام بخاری کے کپتان نے کڑوی گولی نہیں اپنے پاؤں پر کلہاڑا مار لیا ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ نو ماہ میں ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ بیرونی قرض لے کر حکومت نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے، بہت جلد عمران خان کی حکومت کا نام گینز ورلڈ بک میں لکھا جائے گا۔