آل پنجاب سیکرٹریز یونین کا مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج

آل پنجاب سیکرٹریز یونین کا مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم:سول سیکرٹریٹ چوک پر بیک وقت محکمہ زکو ۃ و عشر اور آل پنجاب سیکرٹریز یونین کےدو دھرنوں نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا، مطالبات کی منظوری کے لیے ملازمین کی شدید نعرے بازی۔

بیک وقت دو دھرنوں سے سول سیکرٹریٹ چوک سارا دن میدان جنگ بنا رہا، ایک جانب محکمہ زکوۃ وعشر اور آل پنجاب سیکرٹریز یونین مطالبات کے حق میں دھرنا دیئے ڈٹے رہے تو دوسری جانب مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس مورچہ زن رہی۔محکمہ زکوۃ و عشر کے ملازمین مطالبہ تھاکہ فیلڈ کلرک کو فوری

مستقل کیا جائے، جبکہ دوسری جانب آل پنجاب سیکرٹریز یونین کے ملازمین اپ گریڈیشن ، سروس سٹرکچر کیلئےنعرہ بازی کرتے رہے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:لاہورپریس کلب:عوامی رکشہ یونین کا اپنے مطالبات کےحق میں احتجاجی مظاہرہ

ملازمین کے دھرنے کے باعث سیکرٹریٹ چوک پر بدترین ٹریفک جام رہا جبکہ کئی ایمبولنسز بھی ٹریفک میں پھنسی رہیں۔محکمہ زکوۃ و عشر کے ملازمین سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سے مذاکرات کامیاب رہے جبکہ آل پنجاب سیکرٹریز یونین نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شاہد نصر راجہ اور سی ٹی او رائے اعجاز کی یقین دھانی پر احتجاجی دھرناختم کر دیا۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:وفاقی بجٹ مسترد،ایپکاملازمین کا مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی مظاہرہ

سیکرٹریٹ چوک پر آئے روز دھرنوں کے باعث جہاں محکمانہ کام متاثر ہونے لگے ہیں وہیں ٹریفک جام کی صورت میں شہری ذہنی اذیت کا بھی شکار ہیں۔